ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اتر پردیش انتخابات میں ’’کیرانہ نقل مکانی‘‘نہیں ہوگا اہم مسئلہ:نائیڈو

اتر پردیش انتخابات میں ’’کیرانہ نقل مکانی‘‘نہیں ہوگا اہم مسئلہ:نائیڈو

Mon, 20 Jun 2016 23:45:39    S.O. News Service

مظفرنگر، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کیرانہ سے فرار اگلے سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اہم مسئلہ نہیں ہوگا اور پارٹی 2017میں ہونے والے ریاستی انتخابات کو ترقی کے معاملے پر لڑے گی ۔انہوں نے کل شام یہاں کہا کہ اترپردیش انتخابات میں کیرانہ سے فرار اہم مسئلہ نہیں ہوگا۔یہ قانون اور نظام سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔پارٹی ترقی کے معاملے پر الیکشن لڑے گی۔مرکزی شہری ترقی کے وزیر نے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی پر قوم کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ایک بی جے پی لیڈر نے الزام لگایا تھا کہ ایک خاص کمیونٹی کے خوف سے بہت سے ہندو خاندانوں کو مغربی اترپردیش کاکیرانہ شہر مبینہ طور پر چھوڑنا پڑا۔متھرا اور کیرانہ کے حالیہ واقعہ کو لے کر ایس پی حکومت کو گھیرتے ہوئے بی جے پی صدرامت شاہ نے کہا تھا کہ ریاست میں تشدد کا ماحول بنا ہوا ہے، جو سنگین تشویش کا موضوع ہے۔نائیڈو نے کہا کہ اس مہینے ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں صرف بی جے پی نے مسلمانوں(مختار عباس نقوی اور ایم جے اکبر)کو نامزد کیا تھا۔شہر میں ایک نجی پروگرام میں حصہ لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی نے راجیہ سبھا کی 57سیٹوں میں سے ایک بھی سیٹ کسی مسلم کو نہیں دی۔نقوی جھارکھنڈ سے جیت کر آئے وہیں اکبر مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا پہنچے۔


Share: